|
حج كے ليے زمنى ميقات يعنى وقت شوال اور ذوالقعدہ كا مكمل ماہ اور ذوالحجہ كے دس دن؛ كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے: " حج كے مہينے معلوم ہيں چنانچہ جس نے بھى ان مہينوں ميں حج فرض كيا تو اس پر حج ميں نہ تو بيوى سےملاپ ہے اور نہ ہى فسق و فجور اور نہ ہى لڑائى جھگڑا " اور جو شخص عيدالفطر كے دن طلوع فجر تك حج كا احرام نہ باندھے تو اس كا حج صحيح نہيں ہوگا. |
|